طیارہ کریش ہونے سے پہلے مسافرنے لگائی 'لا الہ الااللہ -اللہ اکبر 'کی ضرب ، معجزاتی طورپر ایسے بچی جان ،دنیا حیران( ویڈیو)
قازقستان میں AA یعنی آذربائیجان ایئرلائن کے طیارے کے دردناک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ آذربائیجان ایئر لائنز کی پرواز J2-8243 میں ہوئے اس حادثے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے۔ لیکن اس حادثے میں ایک معجزاتی ( چمتکار ی)واقعے نے لوگوں کو حیران کر دیا۔ ایک مسافر جس نے طیارہ حادثے سے چند لمحے قبل "کلمہ" پڑھا اور "اللہ اکبر" کہہ کر اللہ سے دعا کی تھی،وہ معجزانہ ( چمتکار ی ) طور پر بچ گیا۔ حادثے سے پہلے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹوپی پہنے ہوئے ایک شخص، جس نے داڑھی رکھی ہوئی تھی ، سکون قلب کے ساتھ "اللہ اکبر" اور "شہادت" کا ورد کر رہا تھا۔ ویڈیو میں ہوائی جہاز کی چھت سے لٹکا ہوا آکسیجن ماسک اور سیٹ بیلٹ کے نشانات چمکتے نظر آ رہے ہیں۔ ایسا لگتا تھا کہ اس نے یہ ویڈیو اپنی بیوی یا خاندان کے لیے ریکارڈ کی ہو ۔
NST.com.my کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو بنانے والا شخص اس واقعے میں معجزانہ طور پر بچ گیا۔ حادثے کے بعد جاری ہونے والی ایک اور ویڈیو کلپ میں وہی شخص ملبے سے دور مسکراتے ہوئے اور ' ا وکے ' کا ہاتھ ( انگھوٹھا ) کا اشارہ کرتے ہوئے دکھا ۔ اس کے چہرے پر صرف معمولی خراشیں تھیں۔ حادثے کی فوٹیج میں طیارے میں آگ کے شعلے اور آسمان پر اٹھتا ہوا سیاہ دھواں صاف دیکھا گیا۔ مسافروں کو خون آلود اور زخمی حالت میں طیارے سے باہر آتے دیکھا گیا۔
یہ واقعہ بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ بن گیا۔ زندہ بچ جانے والے کا اللہ پر گہرا یقین اور اس کی ہمت نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اس معجزانہ بچا ؤکو "اللہ کی رحمت" سے منسوب کیا اور اس کی حفاظت پر شکریہ ادا کیا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ہمیں سکھاتا ہے کہ زندگی کے مشکل ترین حالات میں بھی ایمان اور ہمت کو برقرار رکھنا کتنا ضروری ہے۔ اس حادثے میں جہاں کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں کچھ معجزانہ طور پر بچ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ طیارہ حادثے اور اس کے بعد بچ جانے والے اس شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے، جو لوگوں کو ایمان اور زندگی کی طرف مثبت سوچ کا پیغام دیتی ہے۔
No comments:
Post a Comment